چین کے اشتراک سے نیپال میں گھرکی تعمیر
افریقہ ،یورپ اور ایشیائی ممالک میں چین جس طرح تعمیر ترقی کے منصوبوں میں حصہ لے رہا ہے،چھوٹے بڑے ممالک میں نیپال کے ساتھ اس کے اشتراک عمل سے کئی ایک منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ دس فروری کو نیپال کے یوپی تریشول 3 بی ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔نیپال کے وزیر توانائی، آبی وسائل و آبپاشی برشان پون نے تقریب میں شرکت کی۔نیپال میں یوپی تریشول 3 بی ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ چائنہ شیوفا عن حہ گروپ کا ڈیزائن کردہ ہے اور اب اس کی تعمیر و تنصیب بھی شیوفا عن حہ گروپ ہی کر رہا ہے۔اس میں 2 جنریٹر سینٹرز کی مکمل تنصیب کے ساتھ سینتیس میگاواٹ بجلی کی فراہمی کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ تعمیر کے دوران پانی کی آمد و اخراج کے لیے 3666 میٹر طویل سرنگ کھول دی جائے گی۔ منصوبہ مجموعی طور پر تین سال کے اندر مکمل کیا جائے گا۔چائنہ شیوفا عن حہ گروپ کے نائب صدر ہوانگ وین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گروپ نیپال کے لیے ایک بہتر ین ہائیڈروپاور سٹیشن کی تعمیر کے لیے پراعتماد ہے۔
نیپال کے وزیر توانائی، آبی وسائل اور آبپاشی برشان پون نے اس اسٹیشن کے تعمیر ی کام کے افتتاح کے موقع پر نیپالی وزیراعظم کی جانب سے مبارک باد دی۔انہوں نے نیپال کے متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ چینی کمپنی کے ساتھ ٹھوس تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے یوپی تریشول 3 بی ہائیڈروالیکٹرک پراجیکٹ کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کو یقینی بنایا جائیتاکہ جلد از جلد نیپالی عوام تک روشنی پہنچائی جائے۔
( چائینہ ریڈیو انٹر نیشنل)