بھارت کشمیر میں نسل کشی سے باز آجائے

مکرمی! قیام پاکستان کے ساتھ ہی بھارت نے کشمیری راجا سے ساز باز کرکے اس کے ایک حصے پر قبضہ کر لیا تھا اس دن سے آج تک بھارتی بنیا مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم وتشدد کے پہاڑ توڑ رہا ہے دنیا کی تاریخ میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور ثابت قدمی کی مثال نہیں ملتی۔ مقبوضہ کشمیر پر مسلط بھارتی افواج آئے دن کشمیریوں پر فائرنگ کرکے انہیں آزادی کی تحریک سے دستبردار کرنے کی ناکام کوششیں کر رہی ہیں مگر دنیا آج بھی کشمیری حریت پسندوں کی جدوجہد آزادی کو تہہ دل سے سلام کرتی ہے۔ اقوام متحدہ کی متعدد قراردادیں کشمیر میں حق خودارادیت کا تقاضا کر رہی ہیں مگر یو این او بھی عالم کفر کی لونڈی ادارہ بن چکا ہے۔ عالم اسلام اور بین الاقوامی برادری بھارت پر ہرممکن دبائو ڈالے کہ وہ کشمیر میں اہل کشمیر کی نسل کشی سے باز آجائے۔(چوہدری اختر اقبال بھون۔ حافظ آباد)