پاکستان نے بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کردیا
وزیر دفاع خرم دستگیر نے بھارت کو واضح پیغام دے دیا کہاکہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے ۔ان کا کہناتھا کہ بھارت ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کںٹرول پر حملوں اور غیر ذمہ دارانہ بیانات سے خطے میں عدم استحکام پیدا کررہاہےلیکن پاکستان کی مسلح افواج چوکس اور چوکنا ہیںاور انہیں عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ وزیردفاع نے کہا کہ بھارت نے غلط فہمی پر مبنی تزویراتی مہم جوئی کا راستہ اپنایا تو جنوبی ایشیاکا استحکام داؤ پر لگ جائے گا،کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت گیارہ سال قبل سمجھوتہ ایکسپریس میں ہونے والی دہشت گردی میں بیالیس پاکستانیوں کے قتل پر انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہاہے،بھارت الزامات کے بجائے پاکستان مخالف ریاستی دہشت گردی کا جواب دے جس کا جیتا جاگتا ثبوت کلبھوشن یادیو ہے۔