لودھراں میں عوام نے عمران اینڈ کمپنی کو سختی سے مسترد کردیا :عائشہ گلا لئی

13 فروری 2018 (21:04)
لودھراں میں عوام نے عمران اینڈ کمپنی کو سختی سے مسترد کردیا :عائشہ گلا لئی

پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی عائشہ گل لئی نے کہا ہے کہ لودھراں میں عوام نے عمران اینڈ کمپنی کو سختی سے مسترد کردیا ، جنوبی پنجاب کے لوگوں کو نوٹوں سے کوئی خرید نہیں سکتا عوام جیت گئے نوٹ ہار گئے ہیں ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عوام نے منہ ٹیڑھا کر کے انگریزی بولنے والے ارب پتیوں کو مسترد کر کے ثابت کیاہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو نوٹوں سے کو ئی خرید نہیں سکتا۔ عوام جیت گئی نوٹ ہار گئے ، ارب پتی سمجھتے تھے پیسوں سے سب کچھ خریدا جا سکتا ہے ،ہیلی کاپٹر ، جہاز سب پیچھے رہ گے، میں جنوبی عوام کا پیغام پورے پاکستان کو دینا چاہیتی ہوں کہ وہ آنے والے الیکشن میں ان کھرب پتیوں کو مسترد کر دیں ۔