ریڑھ کی ہڈی سے مادہ نکالنے کا کیس :واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل ,وزیر صحت کی تین روز میں رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت
حافظ آباد میں غریب خواتین کو جہیز فنڈ کا جھانسہ دے کر ان کی ریڑھ کی ہڈی سے مادہ نکالنے کے انکشاف کے بعد وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے کر 3 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ غریب خواتین کو لالچ دے کر ان کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔