لودھراں کی عوام نے ن لیگ کو کامیاب کراکے نوازشریف کے نعرہ"ووٹ کوعزت دو" کو اپنے سینے سے لگا لیا:خواجہ محمد آصف

13 فروری 2018 (12:27)
 لودھراں کی عوام نے ن لیگ کو کامیاب کراکے نوازشریف کے نعرہ

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ لودھراں کی عوام نے ن لیگ کے امیدوار کو کامیاب کراکے نوازشریف کے اس نعرہ"ووٹ کوعزت دو" کو اپنے سینے سے لگا لیاہے۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر اپنے ٹویٹ میں لودھراں ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی فتح پر اپنے ردعمل میں وزیر خارجہ نے اردوزبان میں'' ووٹ کوعزت دو ''کا نعرہ درج کرتے ہوئے کہاہے کہ آج لودھراں کے عوام نے ن لیگ کے امیدوار کو کامیاب کراکے نوازشریف کے اس نعرہ ووٹ کوعزت دوکو اپنے سینے سے لگا لیاہے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ پارلیمنٹ کو گالی دینا ووٹر کو گالی دینے کے مترادف ہے