کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی ریلی میں رقم کی تقسیم

13 فروری 2018 (12:22)
کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی ریلی میں رقم کی تقسیم

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع کوپال میں کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی ریلی میں شرکت کرنے کیلئے لوگوں کو لالچ کے طور پر رقم دی گئی ۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو ئی ہے جس میں ایک شخص کو رقم تقسیم کرتے ہو ئے دکھایا گیا ہے ۔واضح رہے کہ راہول گاندھی نے انتخابی مہم کے تحت کرناٹک میں بھی ایک ریلی میں عوام سے خطاب کیا تھا جس میں عوام کو رقم دے کر شرکت پر اکسایا گیا ۔یہ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد راہول گاندھی کے لئے شرمندگی کا باعث بن گئی ہے۔