سپریم کورٹ نے عاصمہ جہانگیر کی وفات کے باعث طلال چوہدری کو نیا وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت19فروری تک ملتوی کردی ہے۔منگل کو سپریم کورٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی۔اس موقع پر طلال چوہدری نے عدالت عظمی کو بتایا کہ ان کی وکیل عاصمہ جہانگیر کا انتقال ہوگیا ہے، لہذا عدالت نیا وکیل کرنے کی مہلت دے ، جس پر عدالت نے وزیر مملکت کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں نیا وکیل کرنے کی مہلت دی اور کیس کی سماعت19 فروری تک ملتوی کردی ہے۔گزشتہ سماعت کے موقع پر طلال چوہدری عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ وکیل کرنے کے لیے تین ہفتے کی مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے وزیر مملکت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ایک ہفتے کی مہلت دی اور کیس کی سماعت آج تک کے لیے ملتوی کردی تھی۔یکم فروری کو عدلیہ مخالف تقریرپرچیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 فروری کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024