پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر) صفدر نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو اور اپنی عزت بچائو. عوامی عدالت نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا، اللہ ہر جگہ نواز شریف کی مدد کر دیتا ہے، لودھراں کا فیصلہ ملک بھر کے مکمل بینچ کا ہے۔احتساب عدالت کے باہر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری مہمان اداکار ہیں جو ایئر ٹکٹ مانگتے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کیپٹن صاحب، آصف زرداری کی طرح آپ بھی پارٹی پر قبضہ کر لیں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں کپتان نہیں، کیپٹن ہوں اور مجھے کپتان نہ کہیں، آصف زرداری خالی ہاتھ آئے تھے، میں گدی نشین ہوں، مجھے حکومت نہیں بلکہ گدی سے زیادہ پیار ہے۔ ان کا کہنا تھا اس دن انصاف کی امید ہوگی جس دن مشرف میرے ساتھ کٹہرے میں ہوگا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024