اہم شخصیات کے گھروں کے باہر سکیورٹی بیریئر ہٹانے کا اقدام خوش آئند ہے: ندیم اشرف سندھو
رائے ونڈ (نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک رائے ونڈ کے رہنماء ندیم اشرف سندھو نے کہا کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا اہم شخصیات کے گھروں کے باہر سیکورٹی کے نام پر پراٹوکول ختم کرنے کا فیصلہ جرأت مندانہ اور قابل ستائش ہے۔ شہبازشریف خوشامدیوں کے چنگل سے نکل کر عوامی مسائل پر غور کریں ،9سال سے وزیر اعلیٰ پنجاب رہنے کے باوجود صوبہ بھر میں عوام کو پینے کا شفاف پانی تک دستیاب نہیں ،رائے ونڈ میں بھی یہی صورت حال ہے ،عوام کو جدید دور میں بھی پانی دوسرے شہر سے خرید کرلانا پڑرہا ہے۔