حجامہ ٹریٹمنٹ افادیت کے پیش نظر دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہے: حکیم محمد احمد
لاہور (نیوز رپورٹر) حجامہ ٹریٹمنٹ اپنی افادیت کے پیش نظر دنیا بھر میں بڑی تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ حجامہ سنت طریقہ علاج ہے اس کے تحت 72 سے زائد بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جارہا ہے جن میں گرد ؒے اور مثانہ کے امراض، گردے کی پتھری، کولیسٹرول اور دل کے امراض، یورک ایسڈ کی زیادتی، مہروں کے امراض، موٹاپا، سوکھاپن، جلدی امراض، کمردرد، عرق النسائ، درد شقیقہ، بانجھ پن، فالج، لقوہ، بلڈ پریشر، جگر کے امراض، سردرد اور سحر قابل ذکر ہیں۔