حکومت نے پنجاب میں انتظامی ڈھانچہ مکمل تباہ کر دیا: سعدیہ سہیل رانا
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے ن لیگی حکومت نے پنجاب میں انتظامی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے اوپر سے نیچے تک قانون کی عمل داری مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تاریخ زیادہ روشن نہیں رہی، 2013کے انتخابات کی مشینری سے نواز شریف صاحب کو فائدہ پہنچا۔ ریٹرننگ افسران نے اپنا جھکائو نواز شریف کی طرف ہی رکھا جبکہ میڈیا نے کھلے عام بکھرتے بیلٹ پیپرز کو بھی دکھایا‘ لیکن الیکشن کمیشن نے اس دھاندلی کا نوٹس نہیں لیا ۔