مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی اچھی ہوتی تو عدالت طلب نہ کرتی: مسرت جمشید چیمہ
لاہور( لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ صوبے کی ابتر حالت پر عدالت عظمیٰ کی جانب سے طلب کیا جانا اگر ’’کارکردگی ‘‘ہے تو پھر ایسی گڈگورننس کا اللہ ہی حافظ ہے ،مسلم لیگ (ن) میں وزارت عظمیٰ کیلئے ایک خاتون سمیت کئی امیدوار میدان میںہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کے دعوے کرتے نہیں تھکتے لیکن جب چیف جسٹس نے انہیں ہسپتالوں کی ایمر جنسی کی حالت زار دیکھنے کیلئے ساتھ چلنے کا کہا تھا تو انہوںنے مہلت مانگ لی ۔ وزیر قانون کہہ رہے ہیں کہ چیف جسٹس نے وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ اگر صوبے کی ابتر صورتحال پر چیف ایگزیکٹو کی عدالت عظمیٰ کے رو برو طلبی کارکردگی ہے تو ایسی گڈ گورننس کا اللہ ہی حافظ ہے ۔