پی سی بی نے ویمن کرکٹرز کی پروفیشنل تربیت کے لئے کوچ کی تقرری کا اشتہاری دیدیا
لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹرز کی پروفیشنل انداز میں تربیت کیلئے کوالیفائیڈ کوچ کی تقرری کیلئے اشتہار دیدیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دئیے گئے اشتہار میں ایسے افراد کو درخواستیں دینے کی ہدایت کی گئی ہے جو پروفیشنل کرکٹ میں ٹریننگ کا تجربہ رکھتے ہوں۔ پی سی بی نے گزشتہ ہفتے ویمن کرکٹ کیلئے نئی سلیکشن کمیٹی بھی بنائی اور نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک کولز کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بھی مقرر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب بورڈ نے پروفیشنل کوچ کی تعیناتی کا فیصلہ ہیڈ کوچ مارک کولز کی سفارش پر کیا ہے۔ کوالیفائیڈ کوچ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹرینتھن، ری ہیب کیلئے تعینات کرنا ہے جو قومی ٹیم، زونل ٹیموں اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی کام کریگا۔