’’نثار سے میرا کیا لینادینا‘‘ پرویز رشید
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے چودھری نثار علی خان کو پارٹی میں شمولیت کی پیشکش پر تبصرہ کرنے سے معذوری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’تحریک انصاف میں شمولیت کی پیشکش عمران خان اور چودھری نثار علی خان کا معاملہ ہے، چودھری نثار سے میرا کیا لینادینا؟، پیر کو سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونا بھی نواز شریف کا ہی گناہ ہے جس نے کراچی کو محفوظ بنایا۔