کے ٹو سر کرنے کی کوشش کرنے والے پولینڈ کے کوہ پیما زخمی
سکردو (صباح نیوز)پاکستان میں واقع دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ 'کے ٹو' کو سر کرنے کی کوشش کرنے والے پولینڈ کے کوہ پیما رافیل فرونیا کو زخمی ہو جانے کے بعد سکردو کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔رافیل فرونیا اپنی ٹیم کے ساتھ کے ٹو کو سردی کے موسم میں سب سے پہلے سر کرنے کی کوشش میں اس وقت زخمی ہو گئے جب ایک چٹان ان کے بازو پر آ گری اور وہ ٹوٹ گیا۔زخمی ہونے کے بعد رافیل فرونیا کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکردو کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔کوہ پیمائی کے ادارے الپائن فیڈریشن کے مطابق رافیل فرونیا کا بازو دو دن پہلے ٹوٹا تھا۔ادارے کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق انھیں کوہ پیماں کے لیے مخصوص ایک کیمپ میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ انھیں مزید علاج کے لیے بہتر موسمی حالات کا انتظار کرنے کی ضرروت تھی تاکہ انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچا سکے۔رافیل فرونیا کے ٹو سر کرنے کی کوشش میں زخمی ہونے والے دوسرے کوہ پیما ہیں۔ اس سے کچھ چند پہلے ایڈم بیلیکی نامی کوہ پیما اس وقت زخمی ہو گئے تھے جب ایک گرتی ہوئی چٹان سے ان کی ناک ٹوٹ گئی تھی۔