انگلش پریمیئر لیگ،لیور پول اور نیو کاسل کی کامیابی
لندن(صباح نیوز)لیور پول نے سائوتھ ہیمپٹن کو دو صفر ، نیو کاسل نے مانچسٹر یونائیٹڈ صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کے میچز میں لیور پول اور نیو کاسل کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لیے ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں لیور پول نے چھٹے ہی منٹ میں ساتھ ہیمپٹن کے خلاف پہلا گول داغ دیا۔ نیو کاسل اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔نیو کاسل نے دلچسپ کھیل کے بعد ایک صفر سے فتح حاصل کی۔