عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے‘ وزیر اعلیٰ کا وزیراعظم کو خط
کراچی(وقائع نگار) عاصمہ جہانگیر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس سلسلے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ دیا اور اپنی حکومت کی جانب سے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی وفات سے وکلاء برادری کو قومی نقصان ہوا ہے ان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ ہونی چاہئے۔ حکومت سندھ نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ قومی پرچم آدھا نیچے کرکے لہرانے کی اجازت دیں۔ حکومت سندھ کی جانب سے عاصمہ جہانگیر کی وفات پر12 فروری کو یوم سوگ منایا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن سندھ کی جانب سے ایک روزہ سوگ منانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔