اسفند یار پختونوں کی جان عمران دشمن ہیں : زاہد خان
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان اے این پی زاہد خان نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میںکہا ہے کہ اے این پی نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ اسفند یار ولی پختونوں کی جان ہیں۔ اے این پی نے قوم کیلئے جانوں کی قربانیاں دیں۔عمران خان پختون دشمن ہے ۔طالبان خان کے دور میں طالبان کھلی عدالتیں لگا رہے ہیں۔ صوبہ خیبر پی کے کا بجٹ ظالمان کے حامی مدرسے کو دیا گیا ہے۔ اسفند یار ولی نے صوبے کا بجٹ یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں پر لگایا۔ عمران خان پختون دشمن ہے۔ ڈی آئی خان میں طالبان شہریوں کے گلے کاٹ رہے ہیں۔