صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے جواری، منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ نصیر آباد پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے زہریلی شراب برآمد کر لی۔ گجر پورہ پولیس نے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 17 جواریوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی ہزاروں روپے نقدی، موبائل فونز، ایل سی ڈی اور ڈائری نمبرز برآمد کر لئے۔ تھانہ ماڈل ٹائون پولیس نے منشیات فروش گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 520 گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ لاری اڈہ پولیس نے دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا دو موٹرسائیکلیں ہزاروں روپے نقدی اور 8 موبائل فون برآمد کر لئے۔ بادامی باغ پولیس مختلف کارروائیوں میں جواء کھیلنے ناجائز اسلحہ رکھنے اور پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا سی آئی اے پولیس نے ڈکیت گینگ کے 2 ممبران انعام الحق اور شعبان کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کی نقدی دیگر قیمتی اشیاء اور اسلحہ ناجائز 2 پسٹل 30 ہزار متعدد گولیاں برآمد ہوئیں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔