کوٹ لکھپت: ٹرک کی ٹکر سے 30 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق
لاہور (سٹاف رپورٹر ) تھانہ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں تیز رفتار ٹر ک کی ٹکر کے نتیجے میں30سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا معلوم ہو اہے کہ تھانہ کوٹ لکھپت کے اٹاری دربار کے قریب رہائش پذیر 30سالہ یامین اپنی موٹر سائیکل پر کسی کام کے سلسلے میں چونگی امرسدھو سے گزر رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار بے قابو ٹر ک نے اس کی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں یامین شدید زخمی ہو کرموقع پر دم توڑ گیا جبکہ نامعلوم ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔