سلامتی کونسل سے دہشت گرد قرار دی گئی تنظیموں کو گرفت میں لانے کا آرڈیننس افسوسناک ہے: سراج الدین ثاقب
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)سلامتی کونسل سے دہشتگرد قرار دی گئی تنظیموں کو گرفت میں لانے کے لئے صدارتی آڈیننس کا اجراء انتہائی افسوس ناک اقدام ہے جو سراسر غیرآیئنی ہے اس لیے کہ جو تنظیمیں آئین و قانون کے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے کام کر رہی ہیںانکو محض سلامتی کونسل کی خوشنودی کیلئے امریکا و انڈیا کے اشارے پر ہی گرفت میں لانے کے لیے شرمناک اقدامات حکمرانوں کی ذہنی غلامی کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سراج الدین ثاقب مرکزی صدر پاکستان ملی لیبر فیڈریشن نے مرکزی دفتر میں نمائندگان سے گفتگو میں کیا۔سراج الدین ثاقب نے کہاکے بلا شبہ جماعتہ الدعوہ پاکستان اور فلاح انسانیت کی خدمات سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہیں۔