پاکستان کا بٹوارہ کرنے کے حامی خود تقسیم ہو گئے: الطاف شاہد
لاہور (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے صدر چودھری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کا وجود مادر وطن کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے پی ایس پی کی قیادت اور اصولی سیاست پر اپنے اعتماد کی مہر ثبت کر دی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کی فراہمی کیلئے پی ایس پی کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ پی ایس پی کے بانی و مرکزی چیئرمین مصطفی کمال نے اپنے مخصوص دبنگ انداز میں وطن عزیز کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کو للکارا۔