ایک تصویر………… ایک کہانی
راولپنڈی: زیر نظر تصویر میں پلاسٹک کی بالٹی کسی گلی محلے میں کوڑا کرکٹ ڈالنے کے لئے نہیں رکھی گئی بلکہ میٹروبس کے چاندنی چوک اسٹیشن کے ’’ٹرمینل‘‘ پر بارش کے دوران چھت ٹپکنے کے پانی کے نیچے رکھی گئی ہے حالانکہ حالیہ بارش کے دوران راولپنڈی اسلام آباد کے تمام میٹروبس اسٹیشنوں پر پیر کے روز چھتیں ٹپکتی رہیں۔ بارش کا پانی پیدل سیڑھیوں پر بھی مسافروں بالخصوص خواتین اور بزرگوں بچوں کے لئے پھسلنے کے خطرے کا باعث بنا رہا۔ میٹروبس انتظامیہ کو بارش کے دوران مختلف اسٹیشنوں کا دورہ کر کے ناقص تعمیراتی کام کے نتائج پر نظر رکھنی چاہئے۔ (تحریر و تصویر: ایم جاوید)