آئندہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کا فیصلہ پارٹی قیادت کریگی: پرویز ملک، عمران نذیر
لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و پرائمری ہیلتھ کیئر کے وزیرخواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ آئندہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لئے فیصلہ پارٹی قیادت کریگی وقت سے پہلے بہت سی افواہیں چلتی ہیں الیکشن کے بعد تمام افواہیں دم توڑ جائیں گی ۔ہماری حقیقی عوامی خدمت کے ثبوت اور مخالفین کے جھوٹے دعوے عوام کے سامنے ہیں،مخالف سیاسی جماعت کے رہنماؤں نے جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کو پروان چڑھایا، آئندہ عام انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کریں گے، 2018 کے الیکشن میں جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمیاں مرغوب احمد، چوہدری شہباز ایم پی اے ،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،تنویر ضیا بٹ،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال ،ڈسٹرکٹ ممبر سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔