چور بازاری

13 فروری 2018

میری نظر میں جو شہری چور بازاری میں ملوث ہے وہ سب سے بڑے جرم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ چور بازاری کرنیوالے یہ اشخاص سمجھ بوجھ رکھنے والے ذہین اور عام طور پر ذمے دار لوگ ہیں اور جب یہ چور بازاری میں ملوث ہوں تو ان کو نہایت سخت سزا ملنی چاہئے کیونکہ یہ لوگ بنیادی اشیائے ضروریات کی قیمتوں کے ضابطے کے پورے نظام کی بیخ کنی کرتے ہیں۔ یہ چور بازاری کرنے والے ہی ہیں جو (ملک میں) فاقہ کشی، قلت حتیٰ کہ ہلاکتوں کے بھی ذمہ دار ہیں۔
(دستور ساز اسمبلی سے خطاب۔ کراچی۔ 11 اگست 1947ئ)