پنجاب‘ خیبر پی کے اور فاٹا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم شروع
اسلام آ باد (آ ئی این پی‘ صباح نیوز ) ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ، پانچ روزہ مہم کے دوران پنجاب میں پانچ سال سے کم عمر کے 1 کروڑ 85 لاکھ خیبرپی کے میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 57لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ،پولیو کی ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے۔ پانچ روزہ مہم کے دوران پنجاب میں پانچ سال سے کم عمر ایک کروڑ پچاسی لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ خیبرپی کے میں تین روزہ انسداد پولیو مہم صوبے کے تمام اضلاع میں کل سے شروع ہوگی جس میں پانچ سال تک کی عمر کے ستاون لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔سندھ میں سال کی دوسری سا ت روزہ انسداد پولیو مہم اس ماہ کی 19 تاریخ کو شروع ہوگی جس میں کراچی کی 188 یونین کونسلوں میں پانچ سال سے کم عمر دو لاکھ اٹھائیس ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیںگے۔پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔