مذاکرات سے مسائل کا حل پاکستان کی پالیسی ہے بھارت کی نہیں: مانی شنکر
سرینگر، کراچی (نیٹ نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیر دفاع نے وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی سے ملاقات کی۔ محبوبہ نے کہا جنگ دونوں ملکوں کیلئے آپشن نہیں، ٹویٹ کرتے کہا ونریزی کے خاتمہ کیلئے پاکستان سے مذاکرات ضروری ہیں۔ تشدد سے وادی کے مکین متاثر ہو رہے ہیں۔ ادھر کانگریس رہنما مانی شنکر آئر نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت تنازعات کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ یہ مذاکرات بلاتعطل اور بغیر کی مداخلت کے ہونے چاہئیں۔ کراچی میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے مذاکرات سے مسائل حل کرکے پاکستان کی پالیسی تو ہے لیکن بھارت کی نہیں۔ میں پاکستان سے محبت کرتا ہوں کیونکہ میں بھارت سے محبت کرتا ہوں بھارت کو اپنے پڑوسیوں سے محبت کرنی چاہئے۔ کشمیر اور دہشت گردی دو اہم مسائل ہیں جن پر بات کرنی چاہئے۔ پاکستان کی پالیسی پر مجھے فخر ہے جبکہ بھارتی پالیسی پر اداس بھی ہوں۔