56 کمپنیوں میں مبینہ کرپشن تفتیشی ریکارڈ کی طلبی کیلئے درخواست پنجاب دیگر سے جواب طلب
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی پبلک سیکٹر میں قائم 56 کمپنیوں میں مبینہ کرپشن کے الزامات کا نیب سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں تفتیشی ریکارڈ کی طلبی کیلئے دائردرخواست پر پنجاب حکومت اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں کرپشن کے بارے میں معاملہ زیر سماعت ہے۔ تحقیقاتی ادارے تاخیری خربے استعمال کر رہے ہیں اور درخواست گزار نے بھی کمپنیوں کے بارے نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور دیگر اداروں کو تفصیلات طلب کرنے کے لیے کئی چھٹیاں لکھیں لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔ ایف آئی اے، نیب، ایف بی آر اور دیگر اداروں کو لکھی گئی چٹھیوں پر معلومات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔