ندیم عمر کی جانب سے کراچی وائٹس ٹیم کے لئے پانچ لاکھ روپے کا اعلان
کراچی (اسپورٹس پورٹر)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر عمر ایسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر ندیم عمر نے ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کراچی وائٹس کو اسلام آباد کے خلاف شاندار کامیابی پر کپتان اسد شفیق کوچ سلیم جعفر منیجر ظہیر الحسن اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کے کراچی کے کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرکے تاریخ رقم کی ہے کراچی وائٹس کے لئے تاریخی کارنامہ اس لئے ہے کہ انھوں نے اتنے بڑے ٹارگٹ کو حاصل کر کے ٹائٹل جیتا ہے انھوں نے فائنل میں فوادعالم ،دانش عزیز اور اکبر الرحمن کے کھیل کی تعریف کی ندیم عمر نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی اس تاریخی کامیابی پر کراچی وائٹس کے کھلاڑیوں کو پانچ لاکھ روپے انعام دیئے جائیں گے آئندہ بھی عمر ایسوسی ایٹس اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گاانعامی رقم ٹیم کے اعزاز میں شایان شان تقریب منعقد کرکے دیجائے گی پاکستان کرکٹ کلب کے سیکریٹری کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے منیجر اعظم خان نے بھی کراچی وائٹس کو ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔