دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پلاننگ نہیں کی گئی تھی : شاہدآفریدی
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جارج مزاج بلے باز شاہد خان آفریدی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میں خراب کارکردگی سے منفی خبر یں سامنے آئی ، چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کی جیت کے بعد قوم نے ٹیم سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کرلیں تھی،نیوزی لینڈ کے ٹور کے لئے پلاننگ نہیں کی گئی اور لڑکوں کو بہت کم وقت ملا وہاں پر خود کوایڈجسٹ کرنے میں اسی وجہ سے ٹیم ون ڈے میں آئوٹ کلاس ہوگئی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ ہمیشہ سے مشکل رہا ہے اور نیوزی لینڈ نے ہوم کنڈیشن میں پاکستان کو ٹف ٹائم دیا ہے،نیوزی لینڈ کے ٹور کو یواے ای سے منسلک کرنا ٹھیک نہیں۔پہلے سے تیاری کرکے جانا چاہئے تھا۔ میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا
کہ پاکستان اور بھارت کے پلیئرز کے درمیان اچھے مراسم ہیں اور کھلاڑیوں کا ایک دوسرے کی عمدہ پرفارمنس پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہتا ہے خصوصا انڈین کپتان ویرات کوہلی اور اپنی دوستی پر کئے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوہلی کی کارکردگی شاندار رہی ہے،میرے ریٹائرمنٹ پر ویرات کوہلی کی طرف سے جو پیغام ملا اس سے خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں ،سیاسی مسئلہ ہے پلیئرز اور شائقین کو کرکٹ سے پیار ہے۔آئس کرکٹ کے بارے میں کہاکہ ابھی شروع ہوئی ہے پاکستان میں بھی برف بہت ہوتی ہے اس پر کام کیا جائے تو مستقبل میں کرکٹ کرائی جاسکتی ہے۔