ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس کیلئے سندھ کی دو ٹیموں کا اعلان
کراچی (اسپورٹس پورٹر) ٹورڈی پاکستان پیس مشن سائیکل ریس کیلئے سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئر میں عابدعلی ایڈووکیٹ نے چھ چھ سائیکلٹوں پر مشتمل ٹیم سندھ Aاور ٹیم سندھ Bکا اعلان کردیا ہے۔ جنر ل سیکریٹری کلیم اعوان نے بتایا کہ ٹیم سندھ Aکو علی الیاس لیڈ کریں گے جبکہ ٹیم سندھ Bکی قیادت دانش نفس کریں گے۔ دیگر سائیکلسٹوں میں عمر انیس، خلیل امجد،ولید بلوچ، عاشر بلوچ، احسان اللہ، عبدالحمید ،ندیم ، باسط، عزیر ، دانش، کاشف بشیر شامل ہیں جب کہ ماسٹر رحیم سمیت چھ سائیکلسٹوںکو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ ٹیم مینجر محمد اکرم بلوچ ہونگے۔ جبکہ کوچ خان محمد بلوچ ہونگے۔ کلیم اعوان نے بتایا کہ ایک مہینے کے ٹرائل بعد 12تیز رفتار ترین سائیکلسٹوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ اور انشاء اللہ اس سال سندھ کے سائیکلسٹ بھی اس انٹرنیشنل میگا ریس میں اپنی صلاحیتوں کا بے مثال مظاہرہ کریں گے۔ انہوںنے مزید بتایا کہ چھ سائیکلسٹوں کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔