کشمیر کپ باسکٹ بال ‘بائونس کلب ،نیبر ہڈز اور ملیر ٹارجن کی سیمی فائنلز میں رسائی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں آرام باغ کورٹ پر بائونس کلب نے نیبر ہڈ ز کو32-24 سے ہرادیا شکست کے باوجود نبیر ہڈز نے سیمی فائنل کے لیے کوالفائی کر لیا جب کے ملیر ٹارجن اور باوئنس کلب پہلے ہی سیمی فائنل کوالیفائی کر چکی ہے چوتھی ٹیم کا فیصلہ پیر کو لیگ کے آخری میچ میں آرام باغ اور نشتر کلب کے درمیا ن میچ کے اختتام پر ہو گا ۔ بائونس کلب کی طرف سے سیف اللہ نے 8 ڈاکٹرعاطف نے 8 محسن علی نے 8 ماذبن طارق نے 6 نیبر ہڈز کی جانب سے راجہ زاہد نے 8 علی احمد اور حماد این ڈی خان نے 6-6 پوائنٹس اسکور کئے۔دوسرے میچ میں نشترکلب نے عسکری الفاز کو 49-37 سے شکست دی طلحہ امجد نے21 اسد علی اور علی چن زیب9-9 اور عسکری کی جانب سے سیمی نے 16 عدنان علی 9 اور سید مختار 8 پوائنٹس اسکور کئے۔ دونوں سیمی فائنلز آج منگل کی شام کھیلے جائیں گے اس موقع پر سید محفوظ الحق مہمان خصوصی ہونگے۔