سپر کپ فٹبال ٹورنامنٹ ‘موسیٰ لاشاری کوارٹر فائنل میں
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) آل کراچی سپر کپ فٹبال ٹورنامنٹ موسیٰ لاشاری فٹبال کلب نے صا حبداد محمڈن کو باآسانی 3-0سے ٹھکانے لگاکر کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ پہلے ہاف میں موسی لاشاری کی جانب سے اسٹرائیکر زین العابدین نے18 ویں منٹ میں گولبناکر اپنی ٹیم کو1-0 کی برتری دلوادی۔ ایک گول کی برتری کے بعد موسیٰ لاشاری نے صاحبداد محمڈن کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے لیکن فاروڈز نے تین سے چار یقینی گول کے مواقع ضائع کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کرنے سے محروم کردیا۔ موسیٰ لاشاری کی طرف سے میچ کا دوسرا گول علی رضا نے 38ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر موسیٰ لاشاری کو وقفے سے قبل 2-0کی فیصلہ کن برتری دلوادی۔ ہاف ٹائم میں موسی لاشاری کی ٹیم 2-0سے جیت رہی تھی۔ وقفے میں مہمان خصوصی انٹرنیشنل فٹبالر نومی مارٹن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا ۔ دوسرے ہاف میں موسیٰ لاشاری نے حریف صاحب داد محمڈن کے گول پر بھرپور حملے کئے اور میچ کا تیسرا گول55 ویں منٹ میں زین العابدین کے کراس پر علی رضا نے ہیڈر کے زریعے گول بناکر اپنی ٹیم کی سبقت کو3-0 کردیا۔ میچ میں کی برتری کے بعد موسیٰ لاشاری نے جونیئرگول کیپرسمیت نوجوان پلیئرز کو موقع فراہم کیا ۔