سازشوں کو اﷲ تعالیٰ نے نوازشریف کی طاقت بنایا: مریم نواز
لاہور( نوائے وقت نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سوشل میڈیا پر لودھراں کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نوازشریف کیخلاف سازشوں کو اﷲ تعالیٰ نے نوازشریف کی طاقت بنا دیا اﷲ تعالیٰ کے نظام پر ہی دنیا قائم ہے عوام ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے عوام کیخلاف فیصلوں کی توہین ہو تو ان کیخلاف فیصلے سخت ہو جاتے ہیں عوام کا فیصلہ واضح ہے ووٹ کو عزت دو اور عدل کو بحال کرو۔
مریم نواز