ریڈیو کا عالمی دن ، ریڈیو پاکستان آج خصوصی پروگرام نشر کرے گا
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن13فروری کو منایا جار ہا ہے۔ اس سال اس دن کا موضوع " ریڈیواور کھیل" ہیـ ۔یہ دن اس مرکزی خیال کے تحت منایا جائے گا کہ کس طرح کھیلوں کی نشریات سے تنوع، صنفی مساوات ، امن اور ترقی کو مضبوط بنایاجاسکتا ہے۔ریڈ یو کے عالمی دن کے حوالے سے ریڈیو پاکستان کے تمام اسٹیشن خصوصی پروگرام نشر کر یں گے۔ " ریڈیو میری دنیا " میں ریڈیو کے کردار کے متعلق نمایاں شخصیات کے تاثرات نشر کئے جائیں گے۔ ریڈیو پاکستان کے تمام اسٹیشن یہ پروگرام نشر کریں گے۔ کل شام ساڑے تین بجے اس دن کی مناسبت سے ایک خصوصی فیچر پروگرام پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ شام چار بجکر پانچ منٹ "ریڈیو پاکستان اور کھیلوں کی نشریات" پروگرام نشرکیا جائے گا۔