فوڈ سیفٹی قوانین کی خلا ف ورزی ، 24فوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میںجمع
اسلام آباد (وقائع نگار)ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 24فوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں جبکہ 38کو نوٹس جاری کردئیے ہیں ۔انتظامیہ نے جی ایٹ مرکز میں ایک فارمیسی کا ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان کیاہے فو ڈ ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ناقص کیچ اپ اور پچاس گندے برتن ضبط کر کے ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہے۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف جاری مہم مزید تیز کر دی گئی ہے ٹیموں نے 137فوڈ آوٹ لیٹس کی انسپکشن کی ہے اور ہائی جین اور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر24فوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کئے ہیں۔حفظان صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر ہوٹلوں ریسٹورنٹس کو نوٹس جاری کئے ہیں ۔ چیکنگ کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کے دس نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام فوڈ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفظان صحت کے قوانین کی پابندی کریں اور صفائی کے انتظامات اور اشیاء خوردونوش کی کوالٹی یقینی بنائیں، ورکرز کی باقاعدہ ویکسی نیشن کرائی جائے ورنہ فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔