توانائی بحران کا خاتمہ تاریخی کارنامہ ہے ‘عوام کے دل جیت لئے‘ شہباز شریف
لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام سے کئے وعدے پورے کرکے عوام کے دل جیت لئے ۔ تعلیم‘ صحت ‘ زراعت و دیگر شعبوں میں اختراعی ترقیاتی منصوبے سامنے لائے جارہے ہیں‘ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اسد الرحمن نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام سے کئے وعدے پورے کرکے عوام کے دل جیت لئے۔ توانائی بحران کا خاتمہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے۔ تعلیم‘ صحت‘ زراعت و دیگر شعبوں میں اختراعی ترقیاتی منصوبے سامنے لارہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں بہترین علاج کی سہولت عوام کی رسائی میں ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جارہی ہے۔
شہبازشریف