این اے 154 میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر ’’جامی ہاؤس‘‘ میں جشن
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقبال شاہ کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر بحریہ ٹاؤن میں جامی ہاؤس میں جشن منایا گیا۔ ممتاز نعت خوان عبدالرزاق جامی نے مہمانوں کی تواضح کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ضمنی انتخاب میں کامیابی سے واضح ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوام میں مقبول ترین جماعت ہے۔ نوازشریف کی ملکی سیاست میں گرفت مضبوط ہوگئی ہے۔