عاصمہ جہانگیر کی وفا ت مذہبی اقلیتوں کیلئے نا قابل تلافی نقصان ہے
اسلام آباد(نا مہ نگار )پاکستان یونا ئیٹیڈ کرسچن موومنٹ کے چیئرمین البرٹ ڈیوڈ نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی آواز تھیں انکی وفا ت مذہبی اقلیتوں ، عورتوں اور بچوں کے حقوق کی تحریک کیلئے نا قابل تلافی نقصان ہے ۔گزشتہ روز چیئرمین و اراکین سی ای سی پاکستان یونائیٹڈ کرسچن موومنٹ کی جانب سے جاری بیان میں عاصمہ جہانگیر کی وفات کو ملک کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے ، دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ۔