پنجاب حکومت: 12بیوروکریٹس کی گریڈ18 میں ترقی سمیت 27 کے تقرر وتبادلے
لاہور ، اسلام آباد (سپیشل رپورٹر+ خبرنگار) پنجاب حکومت نے 27 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں جن میں سے 12 افسران کو گریڈ 17سے 18میں ترقی دے کر ان کی تقرری کی گئی ہے۔ احکامات کے مطابق او ایس ڈی کیپٹن (ر) عبدالستار کو ڈپٹی کمشنر جہلم اور ان کے پیش رو اقبال حسین کو او ایس ڈی، پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں تعینات اعجاز منیر کی خدمات پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام کے سپرد، ڈپٹی سیکرٹری تحفظ ماحولیات مس رابعہ محسن کو ڈپٹی سیکرٹری سکولز، او ایس ڈی عبدالرحمان اعجاز کو ڈائریکٹر (ایڈمن) ماحولیات، ان کے پیش رو تاثیر احمد کو جوائنٹ رجسٹرار کواپریٹوز وہاں سے تنویر احمد خان کی خدمات محکمہ بلدیات کے سپرد، ایڈیشنل سیکرٹری (فنانس)فنانس رانا عبیداللہ انور کو ایڈیشنل سیکرٹری (بجٹ) فنانس، او ایس ڈی طارق محمود بخاری کو ڈائریکٹر(ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس) ملتان، ڈپٹی سیکرٹری بلدیات طلحہ حسین کو ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات ،اے ڈی سی (ریونیو) وہاڑی خضر حیات کو ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سرگودھا، ان کے پیش رو محمد جاویدنسیم کو او ایس ڈی، او ایس ڈی سرفراز احمد باجوہ کو ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب کواپریٹو بورڈ برائے لیکیوڈیشن اور او ایس ڈی محمد یعقوب کی خدمات پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ گریڈ17 سے گریڈ18 میں ترقی پانے والوں میں سے اے ڈی سی (ریونیو) نارووال خرم شہزاد ڈپٹی سیکرٹری ویلفیئر ایس اینڈ جی اے ڈی مس نورش عمران، اے ڈی سی (ریونیو) بہاولپور احسان علی جمال ، ڈپٹی سیکرٹری ویمن مس آمنہ رفیق، اے ڈی سی (ریونیو) ملتان کامران خان ،اے ڈی سی (ریونیو) گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر) رانا محمود وقاص انور، ڈپٹی سیکرٹری فوڈ مس وردہ مشہود شورش، اے ڈی سی (ریونیو) ننکانہ فہد ممتاز، ڈپٹی سیکرٹری سٹاف صبا اصغر ،اے ڈی سی (ریونیو) جہلم آفاق وزیر، اے سی مری عارف اللہ اعوان اور پنجاب فوڈ اتھارٹی میں تعینات مس رافعیہ حیدر کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر موجودہ عہدوں پر ہی کام کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ جبکہ ڈائریکٹر(پی ایس ایس پی) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن مس سدرہ سلیم کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری فنانس تعینات کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے نے گریڈ 21 اور 20 کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے مطابق مکینیکل ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 21 کے افسر فیاض احمد اعوان کو جی ایم، ایم اینڈ ایس، ریلوے کیرج فیکٹری اسلام آباد‘ گریڈ 20 کے افسر محمد طاہر کو جی ایم ویلفیئر اینڈ سپیشل انیشیٹو ہیڈ کوارٹرز لاہور‘ گریڈ 20 کے افسر واصف علی کو ڈی ایس کوئٹہ‘ گریڈ 20 کے افسر میر بادشاہ کو این ایم سی کورس سے واپسی پر چیف کنٹرولر پرچیز، ہیڈکوارٹرز آفس لاہور‘ گریڈ 20 کے افسر عدنان شافع کو ڈی ایس ملتان‘ گریڈ 20 کے افسر یونس علی خان کو 107 ویں این ایم سی کورس سے واپسی پر پروجیکٹ ڈائریکٹر فریٹ اینڈ ویگن، مغلپورہ لاہور‘ ریلوے سول ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 20 کے افسر نثار احمد میمن کو نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس سے واپسی پر پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹریک بحالیات لاہور جبکہ گریڈ 20 کے افسر محمد یوسف کو پروجیکٹ ڈائریکٹر کوچز کیرج فیکٹری اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔