10ویں فرو اولمپکس رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ختم ہو گئے
اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) فروبلز انٹرنیشنل سکول اسلام آبادکے زیر اہتمام 10ویں فرو اولمپکس 2018ء رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ختم ہو گئے ۔ سہ روزہ میگا ایونٹ کی اوور آل ٹرافی بیکن ہائوس مارگلہ کیمپس کے کھلاڑیوں نے جیت لی۔ ہر سال باقائدگی سے ہونے والے سہ روزہ فرواولمپکس میں فروبلز راولپنڈی، بی ایم آئی، ہیڈسٹارٹ، ویسٹ منسٹر، اساس، آئی کاس، جی ایس آئی ایس، روٹس ، بیکن ہائوس، نیو لینڈز، خلدونیا، ایل جی ایس، سپر نوا اور امپریل سکول اسلام آباد کے600سے زائد طلباء و طالبات نے فٹبال، باسکٹ بال، والی بال، ٹیبل ٹینس، کرکٹ، ڈاج بال، شطرنج اور ای گیمز میں حصہ لیا ۔ مقابلوں کے اختتام پر فروبلز انٹرنیشنل سکول کے سپورٹس کوارڈینیٹر ارشد جاوید اور عمر بلال نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور فرو اولمپکس کے ڈائریکٹرز زینیب طاہر، مریم نیازی، الیانہ قصوری، مرتضیٰ حیدر، نتاشا احمد، قاسم فضل، سپورٹس کیپٹن زوہا انصاری اور حسن منیب سمیت آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان میں سوونیئرتقسیم کئے۔ اس موقع پر فوربلز سکول کی پرنسپل میڈم فوزیہ بخاری ، شرکت کرنے والے سکولوں کے اساتذہ، طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اختتامی تقریب کے آخر میں بورن فائر کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے گرمجوشی کے ساتھ حصہ لیا۔فروبلز انٹرنیشنل سکول اسلام آباد کیمپس نے بوائز والی بال، بوائز باسکٹ بال، گرلز اینڈ بوائز ڈاج دی بال ایونٹ، ویسٹ منسٹر سکول نے بوائز فٹبال، سپرنوا سکول نے گرلز فٹبال جبکہ بیکن ہائوس مارگلہ کیمپس ( بی ایم آئی) نے گرلز ٹیبل ٹینس، گرلز والی بال ٹرافیوں کے ساتھ ساتھ فرواولمپکس کی مجموعی ٹرافی بھی جیت لی۔