اسمتھ دوسری مرتبہ آسٹریلوی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر قرار
میلبورن(سپورٹس ڈیسک)اسٹیون اسمتھ دوسری مرتبہ آسٹریلوی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر قرار پائے ہیں جب کہ وہ اس مرتبہ ایلن بارڈر ایوارڈ بھی لے اڑے۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے 2017 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے آسٹریلوی کرکٹرز میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میلبورن میں منعقد ہوئی، تیسری مرتبہ آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے اسٹیون اسمتھ آسٹریلوی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی لے اڑے اور ایلن بارڈر میڈل کے بھی مستحق ٹھہرے۔ جارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر ون ڈے پلیئر آف دی ایئر اور ایرون فنچ ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر قرار پائے۔