13ویںڈیزرٹ چولستان ریلی15فروری سے شروع ہوگی
لاہور(آئی این پی)محکمہ سیاحت پنجاب کے زیر اہتمام 13 ویںڈیزرٹ چولستان ریلی 15 سے 18 فروری تک چولستان کے صحرا اور قلعہ دراوڑ میں منعقد ہوگی جس کا فاصلہ تقریبا 450 کلو میٹر پر محیط ہو گا،ریلی میں 100 سے زائد تجربہ کار پروفیشنل ڈرائیور اپنی مہارت آزمائیں گے۔چولستان ریلی کا آغاز 2005 میں ہوا تھا ،اس کا مقصد قلعہ دراوڑ اور چولستان کو سیاحوں کی نظروں میں اجاگر کرنا اور جنوبی پنجاب کو موسم سرما کے ریزارٹ کے طور پر سیاحوں میں متعارف کروانا تھا۔ ریلی میں غیر ملکی ڈرائیور اور پاکستانی خواتین بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گی۔