سینیٹ ٹیکنو کریٹس اور اقلیتی نشستوں کے لئے پیپلزپارٹی امیدوار وں کے کاغذات منظور
کراچی(وقائع نگار) الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے لئے ٹیکنو کریٹس خواتین اور اقلیتی نشستوں کے لئے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ خود سینئر پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے الیکشن کمیشن پہنچے جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورکئے گئے ان میں تاج حیدر‘ ڈاکٹر سکندر میندھرو‘ قرۃ العین مری‘ حمیرا علوانی‘ کرشو بائی عرف کرشنا‘ ندا کھوڑو‘ ڈاکٹر یونس حیدر سومرو‘ رخسانہ زبیری‘ انتھونی نوید‘ انور لعل ڈین شامل ہیں۔
کاغذات منظور