چوہدری نثار وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے خواہشمند ہیں نبیل احمد گبول
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل احمد گبول نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان آئندہ انتخابات میں کامیابی کی صورت میں پنجاب کے وزیراعلیٰ بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ساتھ کام نہ کرنے کی باتیں صرف ایک بہانہ ہے اور وہ مسلسل پارٹی کو یہی پیغام دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ انہیں اس عہدے کے لیے آگے لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار جب نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کےساتھ کام کرتے تھے تب بھی وہ انہیں سر کہہ کر نہیں پکارتے تھے لہذا اب مریم نواز کے معاملے پر بچوں کے نیچے سیاست نہ کرنے کا تاثر دینے کا اصل مقصد کچھ اور ہے۔
نبیل گبول