وزیر صنعت غلام مرتضیٰ جتوئی سے بوسنیا کے سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بوسنیا ہرزیگوینا کے سفیر ثاقب فاروق نے وفاقی وزیر صنعت غلام مرتضیٰ جتوئی سے ملاقات کی وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا۔ بوسنیا کے سفیر نے پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری قابل ستائش ہے۔ بوسنیا کے سفیر نے وفاقی وزیر کو 26 سے 28 اپریل تک ان کے ملک میں تجارتی میلہ میں شرکت کی دعوت دی۔