الیکشن کمیشن نے تحریک دفاع پاکستان کی رجسٹریشن بحال کر دی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے تحریک دفاع پاکستان کی رجسٹریشن بحال کر دی، الیکشن کمیشن نے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر رجسٹریشن منسوخ کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے 26 دسمبر کے شوکاز نوٹس کے ذریعے جواب بھی مانگا جو تحریک دفاع پاکستان نے 9 جنوری کو الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا تھا اور 23 جنوری کے شوکاز نوٹس کی سماعت گذشتہ روز ہوئی جس میں تین رکنی کمیشن نے تحریک دفاع پاکستان کی بحالی کی سماعت میں قانونی تقاضوں کی تفصیلات منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر دو ہزار سے زائد کارکنوں کی فہرست جمع کروانے کا حکم دیا اس موقع پر دلائل دیتے ہوئے تحریک دفاع پاکستان کے وکیل محمدتیمور ملک نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 نیا قانون تھا اور اس دوران اسلام آباد ہائیکورٹ میں 20 اکتوبر کا نوٹس معطل کر دیا تھا اور میڈیا میں نوٹس کی معطلی کی تشریح صحیح نہ ہونے کیوجہ سے ہم بر وقت یہ کاغذات الیکشن کمیشن میں جمع نہ کر واسکے لہذا اب ہمیں اجازت دی جائے کہ دو ہزار سے زائد کارکنوں کی فہرست جمع ہوسکے اس موقع پر تین رکنی کمیشن نے الیکشن کمیشن کو تحریک دفاع پاکستان کے کارکنوں کی فہرست موقع پر جمع کرنے کی ہدایات جاری کیں جو تحریک دفاع پاکستان نے اسی وقت جمع کروا دیں۔