خواجہ آصف کے خلاف تفتیش پر اثرانداز ہونے کا الزام، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کرے: ہائیکورٹ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف مقدمہ کی تفتیش پر اثر انداز ہونے کے الزام میں دائر درخواست پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواستگزار کو سن کر درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس عبدالسمیع خان نے آفتاب بٹ کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کینٹ ہاﺅسنگ سوسائٹی کے لیے سیالکوٹ میں شہریوں کی اراضی پر قبضہ کیا گیا۔ تھانہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ میں پٹواریوں کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ پانچ شیئر ہولڈرز میں وفاقی وزیر خواجہ آصف کی اہلیہ بھی شامل ہے جنہیں مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
حکم