عمرہ و حج سروسز بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا‘ پیر امین الحسنات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج کوٹہ کے لئے نئی درخواستوں پر اہلیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ عمرہ و حج سروسز بل پارلیمنٹ میں متعارف کرایا جائے گا۔ توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کے دوران اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے انکشاف کیا کہ انہیں وزیر کی حیثیت سے حج کے ایک سو کے کوٹہ پر ایک کروڑ روپے کی پیشکش آئی تھی جس پر میں ڈر گیا اور نئے کوٹہ پر پابندی لگا دی۔ توجہ دلاؤ نوٹس نعیمہ کشور خان‘ کرن حیدر‘ ثریا اصغر اور زہرہ ودود فاطمی نے پیش کیا تھا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں سعودی عرب کی طرف سے عمرہ ویزہ کے لئے بائیو میٹرک کی شرط لگانے کا مسئلہ اٹھایا گیا تھا۔ دریں اثناء صاحبزادہ یعقوب اور عائشہ سید نے مالاکنڈ ڈویژن میں گیس میٹروں کی تقسیم میں بے ضابطگی کا مسئلہ اٹھایا تھا۔
امین الحسنات